• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، رانا ثناء ﷲ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمے ہمیں سیاسی موقف سے نہیں روک سکے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن فیصلہ آیا کہ تحریک انصاف نے بھارت سے فنڈ لیے، یہ کالعدم بھی ہوں گے اور مقدمے بھی درج ہوں گے۔

پروگرام میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں 7 سال سے لٹکے مقدمے کا فیصلہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ پر فیصلہ نہیں دے رہا تو کیا ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جائیں۔

تازہ ترین