• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی، گولن حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 238 گرفتاریاں

انقرہ (جنگ نیوز )ترکی نے جلا وطن مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبہے میں گرفتاری کی مہم کے سلسلے میں238افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انقرہ حکومت کا موقف ہے کہ 2016ء میں بغاوت کی کوشش کے منصوبے کے پیچھے گولن کا ہاتھ ہے۔گرفتاری مہم کا ہدف بننے والے افراد میں فوج کے 218 حاضر اہل کار شامل ہیں۔ ان میں چھ کرنل، تین لیفٹننٹ کرنل اور نو میجر شامل ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے چھاپوں کی تازہ ترین کارروائی میں 160 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان افراد کی گرفتاری کا حکم ازمیر میں استغاثہ کے نمائندگان نے دیا تھا۔ مزید یہ کہ گرفتاری کی کارروائیاں شمالی قبرص میں بھی عمل میں آئیں جہاں ترکی نے اپنی فورسز تعینات کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین