اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی پرچی کے ذریعے پارٹی چیئرمین بننے والا جمہوریت کے لیکچرز دینا بند کرے‘ غربت کا وسیلہ بن کر سندھ پر مسلط رہنے والے بلاول اصل کٹھ پتلی ہیں‘ پیپلزپارٹی نے بھٹو کوزندہ رکھتے رکھتے سندھ کے عوام پر موت مسلط کردی ہے‘ مشرف سے این آر او لینے والی آپ کی والدہ محترمہ تھیں، مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کرنے والے آپکے والد محترم تھے‘الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج چور مچائے شور کی جیتی جاگتی مثال ہے،سب چور اچکے ایک پیج پر ہیں،پی ڈی ایم کے لٹیرے فیصلہ نہیں این آر او لینے الیکشن کمیشن آئے‘ پاکستان ڈاکو موومنٹ جتنی مرضی تاریخیں دے، احتجاج کرے، این آر او نہیں ملے گا۔