کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی پیشگوئی کر دی۔کراچی میں ہفتےکی رات بلوچستان سے نیا سسٹم داخل ہوگا اور اتوار سے کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں کا معمول سے تیز چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کی رفتار 22سے 30کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوسکتی ہے۔