• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ: نیب کیخلاف سوال کھڑے ہوگئے!! اہم معاملے پر ”جیو پاکستان“ میں آج اہم گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) صرف ایک شخصیت کی نہیں، ایک سوچ کی تبدیلی آرہی ہے۔ نئے امریکی صدر سے دُنیا کو بڑی اُمید ہے۔ یہی وہ اہم موضوع ہے جس پر ”جیونیوز“ کے مارننگ شو”جیو پاکستان“ میں گفتگو ہوگی۔ براڈ شیٹ کیس چند افراد ہی نہیں، نیب کے ادارے کے خلاف بھی سوال کھڑے کررہا ہے، بہت سے لوگ جوابدہ ہیں۔

خواتین کو نشانہ بنانے کی اسکیمیں بنتی تھیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے بڑوں کی لڑائی میں کیا کچھ سامنے آگیا؟۔ پاکستانیوں کی اکثریت خواتین کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر تحفظات رکھتی ہے یہ نئی ریسرچ افسوسناک بات سامنے لائی ہے“۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ”جیو پاکستان“ میں جمیل الدین عالی کی یادیں بھی تازہ کی جائیں گی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں مارننگ شو صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین