• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 6 گاڑیوں، 13 موٹرسائیکلوں سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں، 12موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی تین کاریں اور ایک موٹر سائیکل اڑا لیا گیا۔ تھانہ وارث خان نے 2 موٹرسائیکل چھیننے، تھانہ بنی نے 27ہزار روپے چھیننے، تھانہ صادق آباد نے 4 موبائل اور 3 لیپ ٹاپ چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے دکان سےگن پوائنٹ پر گاہکوں سے ایک لاکھ 38ہزار 800 روپے اورتین موبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے 18ہزار چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے5ہزار اور موبائل چھیننے، تھانہ روات نےاہلخانہ کو یر غمال بنا کر 16500 ، زیور 2 چوڑی، 3 لاکٹ، چین، انگوٹھی، بندے ، 3تولے اور لیپ ٹاپ لیکر فرار ہونے، دوسری واردات میں 23ہزارو موبائل چھیننے، تھانہ پیرودھائی نےموبائل اور والٹ چھیننے جس میں 21ہزار 500تھے،تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چوری، تھانہ صادق آبادنے راستہ پوچھنے کے بہانے حملہ کر کے موبائل اور 5ہزار روپے چھیننے، دوسری واردات میں موبائل چھیننے، تیسری واردت میں طلائی زیور 6چوڑیاں ، 2 طلائی کڑے ، چین طلائی ، لاکٹ طلائی ، جھمکے ، 2انگوٹھیاں اور 2لاکھ 65ہزار روپےچوری، چوتھی واردات میں موبائل چور ی، پانچویں واردات میں موبائل اور 15ہزار روپے چوری، چھٹی واردات میں 50ہزار روپے چوری، ساتویں واردات میں گھر کے تالے توڑکر 70ہزار روپے ، ملائیشین کرنسی 200 ریگیٹ اور طلائی زیور ڈیڑھ تولہ چوری، تھانہ نصیرآباد نے موبائل اورایک لاکھ 10ہزارروپےچوری، دوسری واردات میں طلائی زیورات ،50ہزارروپے اور پرائز بانڈ مالیتی2لاکھ روپے چوری، تھانہ ائرپورٹ نےایل ای ڈی ،طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ اور2ہزارروپے چوری، تھانہ مورگاہ نے 15تولے طلائی زیورات اور90ہزارروپے چوری، دوسری واردات میں طلائی زیورات چوری، تیسری واردت میں موبائل چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے گائے اور بچھڑا چوری، تھانہ صدربیرونی نے خاتون سے بیگ چھیننے،جس میں 10ہزارروپے اور دو کڑے طلائی اور دو انگوٹھیاں اور دو شناختی کارڈ تھے،دریں اثناء تھا نہ شمس کالونی نے نقدی اورزیورات مالیت 4 لاکھ 10 ہزار روپے چھیننے ،تھا نہ شالیمار نے فون مالیت 2 لاکھ روپے چھیننے ،تھا نہ کراچی کمپنی نے کار چوری ،تھا نہ بھارہ کہو نےکار چوری ،تھا نہ کورال نےکار چوری،تھا نہ کوہسار نےموٹرسائیکل چوری،تھا نہ گولڑہ نے ایل ای ڈی ،موبائل فون ، کپڑے مالیت 30 ہزار روپے چوری ،تھا نہ لوہی بھیر نے زیورات اور نقدی مالیت 9 لاکھ روپے 50 ہزار روپے چوری ،تھا نہ شالیمار نے نقدی اور زیورات مالیت 30 لاکھ روپے چوری ،تھا نہ کھنہ نے سریا مالیتی 33 لاکھ روپے چوری ،آبپارہ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین