اسلام آباد میں جانوروں کے سری اور پائے جلانے پر 7 دن کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ حکم نامہ 7 جون سے 13 جون تک نافذ العمل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پائے اور سری جلانے کی شکایات پر فوری کاروائی ہوگی اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ جانوروں کی آلائشوں کو نالوں اور گٹروں میں نہ پھینکا جائے۔ آلائشوں کو نکاسی آب کے نظام میں ڈالنا شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔