ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو برطانوی ویزے کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ عقیل حسین اور جیڈ گولی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن نہ کرسکے۔
ویسٹ انڈیز کے دونوں پلیئرز کو ویزے حصول میں دشواری کا سامنا برطانوی حکومت کے ٹرینیڈاڈ کے شہریوں کےلیے نئے ویزا پروٹوکول کی وجہ سے ہوا ہے۔
برطانوی نئے پروٹوکول کی وجہ سے پلیئرز کو ویزے کےلیے ذاتی طور پر پیش ہونا لازمی تھا جبکہ عقیل حسین پی ایس ایل مصروفیت کے باعث ٹرینیڈاڈ میں موجود نہ تھے۔
ویسٹ انڈیز کے دوسرے کھلاڑی جیڈ گولی کو اس ہفتے کے آغاز ہی میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دونوں کھلاڑیوں عقیل حسین اور جیڈ گولی کےلیے پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ساتھ رکنے کا کہہ دیا۔