• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو بالآخر جی سیون اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالآخر کینیڈا میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا، انتظار میں بیٹھے مودی کو خود ہی اعلان کرنا پڑ گیا۔

اس سے پہلے دعوت نامہ نہ آنے پر بھارت کو عالمی سطح پر سُبکی کا سامنا تھا، دعوت نہ ملنے کو بھارت کے لیے سفارتی دھچکا قرار دیا جارہا تھا۔

بھارت کو دعوت نامہ اجلاس سے صرف نو روز پہلے دیا گیا، جی سیون اجلاس 15 جون کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہونا ہے۔

جون 2023ء میں کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، اُس وقت کے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر 2023ء میں اس قتل کا الزام بھارت پر لگایا اور بھارتی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا تھا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، امریکا نے بھی بھارت سے سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

جنوری 2025ء میں بھی کینیڈا نے بھارت پر انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید