• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹس پکڑی گئیں

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ اور پاکستان رینجرز نے کراچی کے علاقے بنارس علی گڑھ مارکیٹ میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق اس کارروائی کے دوران گودام سے 80 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور غیر ملکی برانڈ کی سگریٹس برآمد ہوئی ہیں۔

کسٹمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ضبط شدہ سگریٹس اور گٹکا کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ترجمان کسٹمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے مال پر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید