• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کے کاؤنٹی کرکٹ معاہدے میں توسیع ہوگئی ہے۔

محمد عباس ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کو سیزن کے باقی میچز کےلیے بھی دستیاب ہوں گے، توسیع کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

محمد عباس کو کوئی انٹرنیشنل کمٹمنٹ نہ ہوئی تو ستمبر تک تمام میچز کھیلیں گے، نئے معاہدے کے مطابق محمد عباس جون اور جولائی میں کاؤنٹی کے 2،2 میچز کے لئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے ناٹنگھم شائر کی طرف سے پہلے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ میرا کاؤنٹی کے ساتھ مئی اور ستمبر میں 3،3 میچز کا معاہدہ تھا،اب میں جون اور جولائی میں 2،2 میچز مزید کھیلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے فوری بعد دوبارہ کاؤنٹی کرکٹ کے لئے انگلینڈ روانہ ہو جاؤں گا، ناٹنگھم شائر کے ساتھ مزید معاہدے پر میں بہت خوش ہوں، کاؤنٹی کے ساتھ بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید