• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے دباؤ ڈالا کہ سندھ کی گندم پنجاب بھیجی جائے، اسماعیل راہو

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق نے دباؤ ڈالا کہ سندھ کی گندم پنجاب بھیجی جائے۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر کے گندم ریلیز نہ کرنے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، نئے اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ پر گندم دیر سے دینے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے پیداوار اور خریداری کے اہداف حاصل کیے، سندھ حکومت نے گندم وقت پر ہی رلیز کردی تھی۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ نااہلوں کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جولائی میں گندم بحران شروع ہوا، گندم بحران کی شروعات ہی جولائی میں پنجاب سے ہوئی تھی۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 1 کروڑ 95 لاکھ ٹن گندم 2 ماہ میں ہی اے ٹی ایم مافیا نے ہضم کرلی، مافیا نے گندم ذخیرہ اندوزی سے عوام سے 90 ارب روپے کی لوٹ کھسوٹ کی، ملک میں آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماد اظہر اپنی وزارت پر توجہ دیں اور بند صنعتیں کھلوائیں، اسماعیل راہو نے حماد اظہر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائین سے مہنگی غیر معیاری گندم کس نے منگوائی؟

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ نالائقوں کی نااہلی سے ابھی بھی بلوچستان اور پنجاب میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

تازہ ترین