• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل راہو کا پیٹرول مہنگا کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کر کے حکومت نے 13 کھرب روپے کمائے، اربوں روپے براڈ شیٹ مقدمہ پر لگانے کی وجہ سے ایک مہینے میں پٹرول دو مرتبہ مہنگا کیا گیا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ عوام پر تیل کے نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16کروڑ جبکہ سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالاجارہا ہے، 30 روپے لیوی کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا، عمران نیازی کے سیاہ کارنامے عوام کو پتا لگ چکے ہیں، تمام ادارے خسارے میں ہیں لیکن وزیرا عظم کے اے ٹی ایمز مزے کر رہے ہیں، عوام کو بہت جلد اس سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔

اسماعیل راہو کاکہنا تھا کہ اب چور جیل میں ہیں، نہ چوروں کی حکومت ہے، پھر بھی نہ ملازمتیں نہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں، امین اور صادق بتائے گا کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ جہاز پکڑا گیا، دنیا میں پاکستان کو بدنام کروایا،نا اہلوں نے ایک کروڑ لوگ بیروزگار کردیے۔

تازہ ترین