• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے نام سے خبریں چلا کر اپنے مقاصد حاصل نہ کریں: ندیم افضل چن

ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اپنے نام سے چلائی جانے والی جعلی خبروں پر اظہار برہمی کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسلک ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں ندیم افضل چن نے کہا کہ ’پلیز میرے نام سے جعلی خبر چلا کر اپنے مقاصد حاصل نہ کریں۔‘


اس سے قبل  ندیم افضل چن نے ٹوئٹر پر اپنے نام سے منسوب تمام جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں اپنے اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، باقی سب جعلی ہیں۔‘

تازہ ترین