• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر اور قطر نے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور بدھ کو دو سرکاری یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ خلیجی سربراہ اجلاس سے جاری ہونے والے اعلامیے کی پابندی کرتے ہوئے یہ عملی اقدام کیا ہے۔


مصر نے پانچ جنوری کو العلا کے اعلامیے پر دستخط کیے تھے، جس میں قطر کے ساتھ چار عرب اتحادی ممالک کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ جدوجہد کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین