• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طیاروں کی پروازیں ،ایران میں جنگی مشقیں تیز

تہران (جنگ نیوز )مشرق وسطیٰ پر امریکی بمبار طیاروں کی منگل کو پروازوں کا سلسلہ جاری رہا ، دوسری جانب ایران میں ہائی الرٹ رہا اور اس دوران خلیج میں ایرانی فوج نے اپنی جنگی مشقیں بھی تیز کردی تھیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے آخری روز ایرانی کمانڈوز نے پورا دن جنگی مشقیں جاری رکھی،خلیج میں ان مشقوں میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار کےآخری روز(منگل کو) انتہائی تیزی دیکھی گئی،ایران کے سرکاری میڈیا نے خلیج عمان میں چھاتا برداروں کو مشقوں میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا اور جیسک کی بندرگاہ پر ان مشقوں کے ساتھ ساتھ میزائل لانچرز سے حملوں کی تیاری بھی جاری رکھی۔ایران میں جاری بری فوج کی مشقوں کے دوران چھاتا برداروں نے عسکری تربیت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق اس سے قبل اقتدار 99نامی مشقوں سے قبل ایرانی بحریہ نے ڈرونز اور کئی میزائلوں کے تجربات کیے ۔پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ قوم کی جانب سے ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہی ہے۔دشمن کے حالیہ جنگی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے ایرانی قوم اپنا بھرپور دفاع کرے گی۔گزشتہ ہفتے ایران کے پاسداران انقلاب نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا،بدھ کو ایران کی بحریہ نے خلیج میں شارٹ رینج نیول میزائل کاتجربہ کیا جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں مشقیں بھی کی گئیں،مشرق وسطیٰ میں ایران کے پاس امریکا کیخلاف استعمال کیلئے بہت بڑا میزائل پروگرام موجود ہے۔
تازہ ترین