• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران۔امریکا ڈیل کو ختم کرنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک مطلوب جنگی مجرم ہے، نیتن یاہو نے امریکی صدور کو تقریباً تین دہائیوں تک اپنی جنگیں لڑنے کا جھانسہ دیا۔ 

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل کو ختم کرنا ہے، نیتن یاہو اب ایک اور امریکی صدر اور امریکی ٹیکس دہندگان سے کھیل رہا ہے۔ 

عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک تل ابیب میں پناہ گاہوں میں چھپے جنگی مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی ہم بزدلوں کو مارتے رہیں گے۔ اس وقت تک کارروائی کرتے رہیں گے جب تک وہ ہمارے لوگوں پر حملے بند کردیں۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ جنگ کو روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہوں، صدر ٹرمپ جنگ کو روکنا چاہتے ہیں تو اسرائیل کو جارحیت سے روکنا چاہیے۔ 

عباس عراقچی نے کہا نے کہا کہ ہمارے خلاف جارحیت کے مکمل خاتمے کے تک ہمارا ردعمل جاری رہے گا، نیتن یاہو جیسے شخص کو روکنے کیلئے واشنگٹن سے ایک فون کال کافی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی اور نہ خونریزی جاری رکھنے میں دلچپسی ہے، اپنی سرزمین، وقار اور لوگوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک فخر سے لڑیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید