• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اعلیٰ امریکی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کردیں

تہران (جنگ نیوز )ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور متعدد موجودہ اور سابق اعلیٰ امریکی عہدے داروں کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ اور پومپیو کے علاوہ قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفرملر، وزیرخزانہ اسٹیفن نوشین ،سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل ،امریکا کے خصوصی ایلچی برائے ایران اور وینزویلا ایلیٹ ابرامس، دفتر برائے غیرملکی اثاثہ کنٹرول کی سربراہ آندریا گاکی،صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن ،امریکا کے سابق ایلچی برائے ایران برائن ہُک اور سابق وزیر دفاع مارک ایسپر پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
تازہ ترین