• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق العباد کی ادائیگی ضروری ہے،مفتی عبدالمجید ندیم

بر منگھم( پ ر) اسلام حقوق و فرائض کی ادائیگی پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے،حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی از حد ضروری ہےجو لوگ حقوق العباد میں سستی اور کوتاہی کرتے ہیں وہ دینی شعور سے بے بہرہ اور اسلام کی مکمل تعلیمات سے ناآشنا ہیں،حقوق العباد کی ادائیگی سے ہی ایک پُرسکون معاشرہ قائم ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدر مفتی عبدا لمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر میں ہفتہ وار پروگرام سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا ’’آج مسلما نوں کی عملی صورتِ حال یہ ہے کہ وہ نماز ،روزہ ، زکٰوۃ اور حج پر تو بہت زیا دہ زور دے رہے ہیں جو مثبت بات ہے لیکن ان کی اکثریت والدین، رشتہ داروں ،عزیز و اقارب اور دوست واحباب کے حقوق کی پامالی کا ارتکاب کر رہی ہے۔آج اچھے خاصے دین دار افراد بھی اپنے والدین کی خدمت کرنے کی بجائے انہیں بے یار و مددگار چھوڑ ے ہوئے ہیں ،ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو اپنے والدین کو اولڈ ہومز کے سپرد کر چکی ہے،یہ رویہ کسی المیے سے کم نہیں ہے، جہاں تک بہن بھائیوں کا تعلق ہے۔آئے روز سامنے آنے والے واقعات یہ بتا رہے ہیں کہ ہر طرف خون سفید ہوتا جارہا ہے ۔معمولی سی جائیداد اور مال کے جھگڑوں پر قریبی عزیز ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن چکے ہیں۔ مفتی عبدالمجید ندیم کہا وقت آ گیا ہے کہ مسلمان دین کی اصل کی طرف واپس آجائیں اور ایک دوسرے کے حقوق کی نگہداشت اسلام کے اصولوں کے مطابق کرنے کے لیے تیار ہوجائیں ۔علمائے کرام اور مشائخِ عظام کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو جہاں عبادات کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں وہیں پر انہیں حقوق وفرائض، اخلاق اور معاملات کے بارے میں بھی کھُل کر بتائیں تب ہی اصلاح ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین