آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شریف فیملی نے سیاست سے اربوں کمائے‘فواد چوہدری

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے سیاست سے اربوں کمائے۔

وفاقی وزیر نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏اس بحث کو اگر چھوڑ بھی دیں کہ شریف فیملی کے اثاثوں کی قیمت 850 ملین ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 100 ملین ہی سمجھ لیں تو 2000 میں ڈالر کی قیمت 60 روپے تھی۔

شہباز شریف نے 7.34 ملین ڈالر 2000 میں نیب کو دئیے جو افتخار چوہدری نے واپس کرا دئیے۔یہ صرف جھلک ہے جو پیسہ شریف فیملی نے سیاست سے کمایا۔

ملک بھر سے سے مزید