کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 21جنوری جمعرات کو (آج) سہ پہر 3 بجےمزار قائد کراچی کے سامنے "ʼ اسرائیل نامنظور ملین مارچ "ʼ منعقد ہوگا۔ سربراہ پی ڈی ایم اور مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن اور پی ڈی ایم کے دیگر مرکزی قائدین اسرائیل مردہ باد ملین مارچ میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے ۔