• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی اور انٹر کے امتحانات 10 جون سے لئے جانے کی تجویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 20مئی سے اور اور انٹر کے امتحانات 10 جون سے لیئے جانے کی تجویز دیدی گئی ہے یہ تجویز سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحاناتکے اجلاس میں دی گئی جو بدھ کو انٹر بورڈ کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ اسکول کالجز کے کھلتے ہی پریکٹیکل مکمل کرلیئے جائیں، امتحانات پرانے طریقہ کار کے مطابق ہوں گے، تمام تعلیمی بورڈز کوروبا کی صورتحال کے تناظر میں ماڈل پرچے ترتیب دیں گے، میٹرک کے امتحانات 20 مئی سے اور اور انٹر کے امتحانات 10 جون سے ہوں گے، تمام امتحانی مراکز پر انٹرنل سپرٹینڈنٹ ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے اور سلسلے میں صلعی انتظامیہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔

تازہ ترین