• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کیلئے پرعزم


پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپک میں جیولین تھرو کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے اور میڈل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

میاں چنوں کے نواحی گاؤں کے ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کا خواب آنکھوں میں سجائے دن رات محنت میں لگے ہوئے ہیں۔

ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وہ اولمپکس میں براہِ راست کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ محنت کے لیے دن رات ایک کر دی ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اگر اولمپکس میں اپنی بہترین پرفارمنس دی تو میڈل جیتنا مشکل نہیں۔ 

تازہ ترین