• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن کے آتے ہیں بعض مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم



امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالتے ہی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر لگائی گئیں سفری پابندیوں کے خاتمے، میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر روکنے اور ماحولیاتی معاہدے میں واپس آنے سمیت 17 احکامات پر دستخط کردیے۔

جو بائیڈن نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام وفاقی دفاتر میں ماسک کی پابندی کو بھی لازمی کردیا، عالمی ادارہ صحت سے امریکا کے نکلنے کے عمل کو بھی روک دیا۔

مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر بھی پابندی ختم ہوگئی۔ 

تارکین وطن کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا دے گیا۔ 

جو بائیڈن نے پیرس معاہدے میں دوبارہ شمولیت اور ماحولیات سے متعلق ٹرمپ کے سو سے زائد اقدامات پر نظرثانی کرنے اور انہیں روکنے کے حکمنامے پر بھی دستخط کیے۔

تازہ ترین