آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ کو قومی و علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف کو قومی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر جامع بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا جبکہ پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔