• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا خون چوسنا نالائقِ اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ 

حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافے کے فیصلے پر لیگی نائب صدر نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ پیٹرول بم گرانے کے ایک ہفتے کے اندر بجلی مہنگی کرنا بدترین عوام دشمنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا اثر ضروریات زندگی کی تمام اشیا پر ہوتا ہے۔


مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا حکومت نے عوام کو اس قابل چھوڑا ہے کہ نااہلی کے عذاب کا ہر ہفتے مقابلہ کر سکیں غریب کیسے زندہ رہے؟

انھوں نے کہا کہ عوام کا خون چوسنا نالائقِ اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی اسے عوام کا احساس نہیں ہوتا۔

تازہ ترین