• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز دو بار این آر او لے چکیں، تیسرے کیلئے کوشاں ہیں، شیریں مزاری کا انکشاف


وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز حکومت سے 2 بار این آر او لے چکی ہیں اور تیسری بار کے لیے کوشاں ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز اور اُن کا خاندان 2 این آر او لینے کے بعد تیسرے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز میں تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو وہ فارن فنڈنگ کی بات کرنے کے بجائے خاموش ہوجاتی۔


وفاقی وزیر انسانی حقوق نے مزید کہاکہ مریم نواز برطانوی عدالت کا فیصلہ پڑھ لیں تو اُن کا سر شرم سے جھک جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا الزام لگانے والی مریم نواز بتائیں کہ اُن کے والد نواز شریف اپنے بیٹوں کو بھارت کیوں لے کر گئے تھے؟

تازہ ترین