• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایف سی جناح کنونشن سینٹر، فرسٹ ویمن بینک نجکاری حتمی مراحل میں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایچ بی ایف سی، جناح کنونشن سنٹر،فرسٹ ویمن بینک نجکاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ہوا،شرکاءکو ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ، جناح کنونشن سنٹر اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری سے متعلق بتایا گیا کہ تمام معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں،اہداف مقررہ وقت میں حاصل کرنیکی ہدایت کی گئی،بورڈ نے ممکنہ بولی دہندگان کے لئے قواعدوضوابط وضع کرنے کے لئے کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی، توقع ہےاظہار دلچسپی کے نوٹس آئندہ ماہ فروری کے وسط تک جاری کر دیئے جائیں گے، نجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں اداروں کی نجکاری کے لئے قواعدوضوابط مرتب کرنے کے لئے قائم کمیٹیوں کے دائرہ اختیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر بتایا گیا کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (این پی پی ایم سی ایل) کی نجکاری کے حوالے سے فریقین کے ساتھ لین دین کے معاملات طے پا گئے ہیں،جلد سمری کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین