آپ آف لائن ہیں
پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت،ویکسین کے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5افراد ہلاک

نئی دہلی (اے ایف پی/جنگ نیوز )بھارت میں قائم ویکسین بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ سیرم انسٹی ٹیوٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ میں ایسٹرازینیک اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کووی شیلڈ کورونا وائرس ویکیسن تیارکی جارہی ہے جو بھارت اور دیگر ممالک کو فروخت کی جائے گی۔مقامی ٹی وی چینل نے بھارت کے مغربی علاقے پونے میں قائم کمپنی میں آگ لگنے کی ویڈیو جاری کی جس میں دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ فیکٹری کی ایک عمارت کے اندر لگی جس سے فیکٹری کا ایک پروڈکشن پلانٹ متاثر ہوسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید