اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کم یا ختم ہونے کے خلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران ملزم عمر شیخ کے وکیل کو ملزم کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات کے الزامات کے حوالے سے اپنے موکل سے ہدایت لینے کے بعد ہی مزیددلائل دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ اپیل گزار حکومت سندھ کو ملزم کے وکیل کو اس کے ساتھ ملنے کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔