• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020 اور ریگولیشن کو آئینی قرار دے دیا

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020 اور ریگولیشن کو آئینی قرار دے دیا، جسٹس جواد حسن نے بیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ، کمیشن ایکٹ 2020، ایم ڈی کیٹ کالعدم قراردینے کی درخواست خارج کردی گئی، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کمیشن میڈیکل کالجوں کیلئے ریگولیٹر کا کردار ادا کرتا ہے، فیسوں کی وصولی پر کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی پرائیویٹ میڈیکل کالجز اضافی فیس وصول کرسکتے ہیں، کالج ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بغیر داخلہ کرنے کے مجاز نہیں،ایم ڈی کیٹ ایکٹ کے سیکشن 18 کے مطابق درست ہے، ایم ڈی کیٹ کے بغیر کوئی طالب علم ڈاکٹر نہیں بن سکتا۔

تازہ ترین