لاہور ( نمائندہ خصوصی) مولانا فضل الرحمن سے اختلاف کرنے پر پارٹی سے خارج ہونے والےجے یو آئی رہنماؤں نے آئندہ لائحہ عمل طے کر نے کے لیے 25جنوری کو کوئٹہ میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سمیت رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔ مولانا محمد خان شیرانی حافظ حسین احمد اور ان کے ہم خیال جے یو آئی کے اکابرین شرکت کریں گے۔