• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پانی روکنے کی ایک اور سازش، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈیم بنانےکا اعلان

نئی دہلی(ایجنسیاں)پاکستان کا پانی روکنے کی ایک اور سازش، بھارت کا مقبو ضہ کشمیر میں نیا ڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے،بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے راوی پر 850 میگا واٹ کے ر یتلے پن بجلی پروجیکٹ کی منظوری دیدی،بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں ریتلے پن بجلی پروجیکٹ کی منظور ی دے دی ہے ۔ دریائے راوی پر 5282کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 850 میگا واٹ ریتلے پن بجلی پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔متنازعہ ڈیم کی تعمیر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے۔تفصیل کے مطابق دریائے چناب پر کشتواڑ میں بھارتی نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن(این ایچ پی سی )اور جموں وکشمیر سٹیٹ پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے ایس پی ڈی سی ) کا یہ مشترکہ کا منصوبہ ہوگابھارتی حکومت 776.44 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔

تازہ ترین