• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن فراڈ کا ملزم جیل منتقل جوڈیشل ریمانڈ منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے گرافک کارڈ فراہم کرنے کی مد میں فراڈ کرنے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم جاوید کے خلاف شہری زین ظفر نے درخواست دی کہ ملزم نے آن لائن گرافک کارڈ فراہم کرنے کی مد میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے اور طلبی پر 75 ہزار واپس کیے اور باقی کی رقم دینے کا وعدہ کیا۔ ملزم نے بیان دیا کہ یہ رقم اس نے آگے کسی کو فراہم کی اور اسکے ساتھ بھی دھوکہ ہوا جبکہ بینک ریکارڈ کے مطابق رقم ملزم نے ہی نکلوائی، ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے، اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔
تازہ ترین