• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو اتحاد، اتفاق ، بھائی چارے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی گنجائش نہیں، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، یہ ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ عناصر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کا احساس ہے، نہ ملک کی پرواہ، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لیے قومی مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

تازہ ترین