وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں، یہ عوام میں ایکسپوز ہوچکےہیں.
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ روتےرہیں گے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑ چکی ہے۔