وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اٹک سے رحیم یار خان تک پورے پنجاب میں یکساں ترقی یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر چوہدری سرور نے ساہیوال کا دورہ کیا اور اس دوران چیچہ وطنی اور ہڑپہ بھی گئے۔
اس دورے کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ نے دونوں شہروں کےلیے 2،2 ارب روپے کے فنڈز اور ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے ہڑپہ میوزیم کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی اپوزیشن کی تحریک پر تنقید کی۔
عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ کورنا وائرس کے دوران اپوزیشن کو جلسے جلوسوں سے گریز اور منفی سیاست سے اجتناب کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ڈھائی برس کے دوران ایک بھی اسکینڈل سامنے نہ آنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن خاطر جمع رکھے پی ٹی آئی ماضی سے بڑے جلسے کرکے سرپرائز دے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہڑپہ سے چیچہ وطنی جاتے ہوئے لوگوں کو دیکھ کر اپنی گاڑی روک لی اور عوام کے مسائل سنے، اس موقع پر لوگوں نے عثمان بزدار کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
اس دورے کے دوران عثمان بزدار نے تعلقہ اسپتال کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔