• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپکو این آر او چاہیے، مریم اورنگزیب

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب  کا وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ہمت کرکے قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے۔ 

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن سے تحقیقات نہیں ہونی چاہیے، اُنہیں سے تحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے،  سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سےتحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید متنازعہ شخصیت اور معاہدہ کرنے والوں میں شامل تھے، براڈ شیٹ نیب معاہدے کے وقت شیخ عظمت سعید ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی، نیب بطورادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے۔

مریم اورنگزیب کا سال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر سے کروائی جانے والی تحقیقات کیسے شفاف اور منصفانہ ہوسکتی ہیں؟

تازہ ترین