• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ بلوچستان کی 42 اعشاریہ 4 ارب کے ڈیموں کی منظوری

بلوچستان کے وزیرِخزانہ بلوچستان ظہور احمد بلیدی کہتے ہیں کہ حکومتِ بلوچستان نے 42 اعشاریہ 4 ارب روپے کے ڈیم کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بلوچستان کے وزیرِ خزانہ بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے یہ بات کہی ہے۔

انہو ںنے مزید کہا کہ یہ ڈیم منصوبے کم ترقی یافتہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں، آواران، پنجگور، خضدار، گوادر، مند، اورماڑہ اور بلیدہ کے لیے یہ ڈیمز کے منصوبے ہیں۔


وزیرِ خزانہ بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 6 ڈیموں کی فزیبیلیٹی اسٹڈی اور ڈیزائن کے لیے 582 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین