آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انوپم کھیر نے 30 برس پرانی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر جمعہ کے دن حوالے سے ماضی کے ایک اہم جھروکے میں چلے گئے، اور  انھوں نے ایک پرانی تصویر جو کہ غالباً 1991 میں لی گئی تھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی،  65 سالہ انوپم کھیر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر 30 برس قبل فلم ’ہم‘ کی ریلیز کے موقع کی ہے۔ 

فلمی ستاروں کے اس جھرمٹ میں امیتابھ بچن، رجنی کانت اور اداکارہ سری دیوی بھی انوپم کھیر کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ 

اس فلم کی ڈائریکشن موکل ایس آنند نے دی تھی جبکہ اس میں رجنی کانت، امیتابھ بچن، انوپم کھیر شامل تھے۔ تصویر میں نظر آنے والی سری دیوی اس فلم میں کام نہیں کررہی تھیں، تاہم وہ اس ٹور میں شامل تھیں جو کہ امیتابھ بچن کے اس فلم کے گانے ’جمعا چما‘ میں پرفارم کرنے والوں میں شامل تھیں۔

انوپم کھیر نے اس پوسٹ پر تحریر کیا کہ ہم لوگ نیویارک میں اسٹار شو جمعا چما میں تھے اور یہ ریہرسل کی تصویر ہے۔


انکے مطابق جائنٹس اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ شو بہت ہی کامیاب رہا تھا، اور امیتابھ بچن اس شو کے مین آف دی آور تھے۔ 

وہاں بہت زیادہ جوش و خروش تھا اور یہ فلم ہم کی ٹیم کا سب سے بڑا شو تھا، انکا کہنا تھا کہ اس موقع پر میری بڑی پذیرائی ہوئی کہ میں سپر اسٹار رجنی کانت، سری دیوی اور دیگر اداکاروں کے ساتھ تھا۔ آخر میں انھوں نے تحریر کیا کہ آئیے دیکھتے ہیں ان میں سے کتنوں کو آپ پہنچان پائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید