• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیموں کی پریکٹس، سڑکیں بند، شہری پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعے کو پاکستان اور جنوبی افریقا کی کر کٹ ٹیموں کی پریکٹس کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی خاصی متاثر دکھائی دی،سکیورٹی کے کڑے انتظامات کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں بری طرح خلل پیدا ہوا ، نیشنل اسٹیڈیم اور کراچی جیم خانہ میں دونوں ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ پریکٹس کی جس کی وجہ سے ان کےاطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کر ٹریفک کے لئے بند کردی گئی تھی، شہریوں کو مزید اگلے سات دن اس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

تازہ ترین