• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے کےٹو سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کی ملاقات

آرمی چیف سے کےٹو سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کی ملاقات


راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں کو تاریخی کارنامہ سرانجام دینے پر مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والے نیپالی کوہ پیمائوں نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے کوہ پیمائوں کو ان کے عظیم کارنامے پر مبارک باد دی۔کو ہ پیمائوں نے مہم کے دوران اپنے تجربات آرمی چیف سے شیئر کیے۔

کوہ پیمائوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے مہم کو آسان بنانے پر اظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین