• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد فراز کوایس پی انوسٹی گیشن کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں،عہدیداران لاہور پریس کلب

لاہور(پ ر)لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور گورننگ باڈی کےممبرا ن نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اورجیونیوزکے سینئرکرائم رپورٹر احمد فراز کوایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاںدینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدرارشد انصاری نے بتایاکہ احمدفراز نے ایس پی عائشہ بٹ کی جانب سے ٹویٹ کی خبر چلائی جس کے بعد ایس پی عبدالوہاب نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن دفترکے اندر اچانک احمد فرازپرحملہ کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔بعدازاں ایس پی عبدالوہاب کی اہلیہ ایس پی عائشہ بٹ نے وکیل کے ذریعے احمدفراز کو نوٹس بھجوادیا۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر 48 گھنٹوں میں ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارنہ کیاگیاتو پولیس کی تمام تقریبات اورکارروائیوںکا بائیکاٹ کیاجائے گااور صحافیوں کی بڑی تعداد وزیراعلی ہائو س کے باہر دھرنا دے گی ۔
تازہ ترین