• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی نااہلی سے ملک بدامنی کی لپیٹ میں آ گیا، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ضلعی امیر قلعہ عبداللہ حافظ عبدالواحد ہاشمی ضلعی امیر پشین مولانامحمد انور جنرل سیکرٹری مولوی عتیق الرحمن تحصیل چمن کے امیر حاجی فیض اللہ جنرل سیکرٹری مولوی احمدخان عبدالولی سالار قری عبدالسلام کاکڑمولوی محمدنبی نے چمن میں محمدصادق اردوزئی کی شہادت اور پشین بندخوشدل خان روڈ میں جمیل الرحمن کاکڑ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ حکومت کی نااہلی سے ملک بدامنی کی آگ کے لپیٹ میں ہے آئے روز درجنوں لوگ قتل ہوتے ہیں مگر آج تک کسی ایک کے قاتل گرفتار نھیں ہوا حکومت کی نااہلی سے قاتل ملک بھر میں دندناتے پھیر رہے ہیں اورحکمرانوں کی خاموشی اورقاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے اگر حکومتی بے حسی کا یہ عالم رہاتوملک میں یہ آگ ان کی گھروں تک بھی پہنچ جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والے ایک درجن سے زائداداروں کی موجودگی اورحکومتی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا کہ قتل وغارت گیری، بدامنی میں ملوث مجرموں کو ایک آزادنہ ماحول فراہم ہے ۔نہ تاجر محفوظ ہے نہ عالم محفوظ ہے اور نہ مزدور محفوظ ہے اور حکومتی اقدامات کے مذمتی بیانات تک رہ چکے ہیں ٹارگٹ کلنگ ، بدامنی اور دہشتگردی اس صوبے کی پہچان بن چکی تھی امن و امان کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے مگر صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔
تازہ ترین