• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سرکاری افسر پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر) خود کو سرکاری افسر بتانے والا عوام کے ہتھے چڑھ گیا،درگت کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔نوسر باز محمد اسلم 36ڈبلیو بی تحصیل دنیا پور کا رہائشی ہے جس نے گول باغ گلگشت میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ رشید آباد چوک کے قریب عوام کے ہتھے چڑھ گیا جس کی خوب دھلائی کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر جعلی افسر کو اپنی حراست میں لیکر تھانہ میں پابند سلاسل کردیا، پولیس کے مطابق محمد اسلم گول باغ کے قریب بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا ہے اور اپنا تعلق سرکاری ادارے سے ظاہر کرتا ہے۔
تازہ ترین