پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ کرکٹ اسٹار کو دیکھنے کیلئے باؤنڈری لائن پر بال پکر بنا تھا، بال پکر سے ٹیم کی قیادت تک کا سفر آسان نہیں تھا۔
بابر اعظم نے ماضی کے دن یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی افریقا نے 2007ء میں لاہورمیں ٹیسٹ میچ کھیلا تو میں نے باونڈری لائن پر بال پکڑا تھا اور آج اسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا ہوں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 2007 ء میں انضمام الحق کا ڈریسنگ روم میں غصے سے بیٹ مارنے کا لمحہ آج بھی یاد ہے، اس وقت میرے لیے پاکستان کی نمائندگی کرنا خواب تھا۔
بابراعظم نے بتایا کہ وہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلئیرز کے فین ہیں۔