• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن براڈ شیٹ پر من پسند کمیشن چاہتی ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں براڈ شیٹ معاملے پر من پسند کمیشن چاہتی ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن براڈ شیٹ پر رفیق تارڑ، افتخار چوہدری اور ملک قیوم پر مبنی کمیشن چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ایسے لوگ احتساب کریں گے جن کو خریدنا مشکل ہو گا تو ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی۔


وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس 2 ہی راستے ہیں ، یا پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نئی قیادت سامنے لائیں، دونوں خاندانوں کا مستقبل تاریک ہے۔

تازہ ترین