• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق و امین اچھا کرکٹر تھا، اچھا حکمران نہیں، امیر حیدر ہوتی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ صادق اور امین اچھا کرکٹر تھا، اچھا حکمران نہیں ہے۔

پشاور میں اے این پی کے جلسے سےامیر حیدر خان ہوتی، میاں افتخار حسین، ایمل ولی خان اور سردار حسین بابک و دیگر نے خطاب کیا۔

امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ عمران خان اچھا حکمران ہوتا تو قرضے لے کر معیشت تباہ نہ کرتا۔


انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا، اب سلیکٹرز کو پاکستان کو بچانا چاہیے۔

سابق وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہاکہ صادق و آمین کو اقتدار میں لانے والوں کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہاکہ پاکستان کے وفاداروں نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، اس پاکستان میں آئین کی بات کرنے والوں کو غدار اور آئین کے خلاف کرنے والوں کو وفادار مانا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹرمپ تو چلا گیا، مگر اب ہم نے مصنوعی ٹرمپ کو بھی بھگانا ہے۔

اے این پی رہنما نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حالات پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین