• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن اور نیوکراچی سے دوافراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای مسلم ٹاؤن میں واقع مکان سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سمیر مرزا ولد سرتاج مرزا کے نام سے ہوئی ۔متوفی کے ورثاء کے بیان کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود اورنگی نمبر 13 فاطمتہ الزہرا مسجد کے قریب گرائونڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے قطر اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد اصغر ولد محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے متوفی نشے کا عادی تھا ۔مزید تفتیش ہوگی۔

تازہ ترین