• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، کرسچن کمیونٹی کیلئے صحت کےحوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

کراچی ( پ ر)آر یم سی اور کیپٹن ترانہ کلب نے سابق جنرل کونسلر نسرین ماجد کے تعاون سے بلاک 13-G گلشن اقبال میں چرچ کے احاطے میں کرسچن کمیونٹی کے لیے صحت کے حوالے سے آگاہی پرواگرام کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر مقررین نےکہا کہ سابقہ جنرل کونسلر نسرین ماجد جو کہ گلشن اقبال کے لوگوں کے لیے فلاحی کاموںمیں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں ۔آگاہی پرواگرام میں ڈاکٹر رخشندہ معین آغائی اور ڈاکٹر تجمل حسین نے لوگوں کو صحت کے حوالے سے مشورے دیے۔کیپٹن ترانہ نے اپنے ہسپتال (آر ایم سی)میں سب کو مفت علاج کی بھی پیشکش کی ۔علاقے کے لوگوں نے کیپٹن ترانہ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین